پڈوبدری : بیٹے کی شادی کے لیے جمع کیے گئے زیورات چور لے کر فرار

مو صولہ اطلاعات کے مطابق ڈی سوزا کی بہو کی طبیعت ناساز ہو نے کی وجہ سے وہ اپنی ماں کے گھر مو ڈبیدری گئی ہو ئی تھی ،جب کہ ڈی سوزا ایک اسکول میں ٹیچر کے طور پر خدمت انجام دے رہی ہے ،چند دنوں قبل اس کے بیٹے کی شادی ہو نے والی تھی جس کی بنا پر وہ شادی کی دعوت دینے کے لئے ہنسواڑہ گئی ہو ئی تھی ، اور رات میں وہیں قیام کر نے کے بعد صبح سویرے گھر کے بجا ئے سیدھے اسکول کا رخ کیا ،جس کے بعد وہ فا رغ ہو کر دوپہر گھر پہنچنے پر اس کے گھر کا تالا ٹوٹا ہوا پایا گیا ،اس کے علاوہ گھر کی تمام اشیاء منتشر ہو کر پڑی ہو ئی تھی ، ڈرتے ڈرتے ڈی سوزا نے الماریوں کا جائزہ لیا تو بیٹے کی شادی کی مناسبت سے خریدے ہو ئے 18 سونے کی گنیاں غا ئب تھیں ، جس کو چور اڑا لے گئے تھے ،اس کے علاوہ چوروں نے گھر میں موجود نقدی پر بھی ہاتھ صاف کر تے ہو ئے تقریبا 8 ہزار روپئے اڑا لے جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں ،اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد پریشان ڈی سوزا نے پڈو بیدری پولیس کو فورا اطلاع سی ،جس کے بعد پولیس نے جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر تمام معائنہ کر نے کے بعد پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا ہے ۔

Share this post

Loading...