بھٹکل 10/ فروری 2020(فکروخبر نیوز) دو پڑوسیوں کے درمیان راستہ کو لے کر ہوئی ہاتھا پائی قتل تک پہنچ گئی اور پڑوسی نے اپنے ہی پڑوسی کو چھرا گھونپ کر موت کی نیند سلادیا۔ واردات بیلتنگڈی کے لیالیا گاؤں کی بتائی جارہی ہے جہاں مقتول کی شناخت امیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ ملزمین کی شناخت یوگیش اور اس کے بیٹے جیون کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق کل صبح گیارہ بجے کے قریب امیش سے یوگیش اور اس کا بیٹا جیون گھر پہنچنے والی سڑک کو لے کر لڑنے لگے۔ یہ لڑائی ہاتھاپائی تک پہنچ گئی اور آخر میں باپ بیٹے نے مل کر یوگیش کو چھرا گھونپ دیا جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ امیش کو ایس ڈی ایم کالج منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد منگلورو کے فادر ملر اسپتال میں داخل کیا گیا اور انتہائی نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا۔ آج صبح علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
Share this post
