عدالت نے مذکورہ جوڑے پر الزام ثابت ہونے کے بعد یہ فیصلہ سنایا ہے۔ دونوں مجرموں کو تین سال قید کی سزا کے ساتھ ساتھ آٹھ ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلہ میں مجرموں سے یہ بھی کہا ہے کہ موناکا کے شوہر کرشنپا کو پانچ ہزار روپئے معاوضہ بھی اد کریں۔
بنٹوال میں کاجو کے باغات میں لگی آگ
کئی درخت آگ کی لپیٹ میں آگئے
بنٹوال 14؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز)تقریباً تین ایکڑ اراضی پر پھیلے کاجو کے باغات میں آگ لگنے سے کاجو کے درخت آگ کی لپیٹ میں آنے کا واقعہ تعلقہ کے وٹلا علاقہ کے انی کٹے نامی علاقہ میں منظر عام پر آیاہے۔فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ باغات ڈاکٹر سریش کودورو کی ملکیت میں آتے ہیں ، بتایا جارہا ہے کہ شاٹ سرکیوٹ سے لگی اس آگ کے نتیجہ میں تقریباً 150درخت آگ کی لپیٹ میں آگئے۔ آگ لگنے کی خبر ملتے ہی مقامی افراد کثیرتعداد میں جمع ہوگئے او رآگ پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن بڑی کوششوں کے بعد جب آگ پر قابو پانے میں ناکام رہے تو انہوں نے پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کو اس کی اطلاع دی۔ فائربریگیڈ کی کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں وہ کامیاب ہوگئے لیکن تب تک 150کاجو کے درخت آگ کی لپیٹ میں آچکے تھے۔
بس کرایہ کے اضافہ کے خلاف بی جے پی کارکنان کا احتجاج
بی جے پی کارکنان نے احتجاجاً بغیر ٹکٹ کے ہی سفر کیا
کاسرگوڈ 14؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) تیلپاڑی ٹول پلازہ پر ٹول وصولی شروع کیے جانے کے بعد کے ایس آرٹی سی بس نے اپنے کرایہ میں اضافہ کیا ہے۔ کرایہ کے اضافہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بی جے پی کارکنان نے بس پر بغیر ٹکٹ کے سفر کیا، تفصیلا ت کے مطابق تیلپاڑی ٹول پلازہ پر ٹول وصولی کی مخالفت کے باوجود جب ٹول وصولی بند نہیں کی گئی تو کے ایس آر ٹی سی بس نے اپنے کرایہ میں تین روپئے کا اضافہ کیا ہے جس پر قریب بی جے پی کے پچاس کارکنان ایک بس پر سوار ہوئے جس کی قیادت ضلع صدر سری کانتھ کررہے تھے۔ ضلع صدر نے پچاس روپئے کرایہ ادا کیا جس پر کنڈکٹر نے مزید تین روپئے مانگے جس پر اس نے دینے سے انکار کیا اور ضلع صدر سمیت تمام کارکنان نے بغیر ٹکٹ کے ہی سفر کیا۔ بی جے پی کارکنان کمبلا پولیس تھانہ کے قریب بس سے اترے جہاں کرایہ اضافہ کو لے کر ان کی پولیس کے ساتھ لمبی بحث ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق ٹول اضافہ کی وجہ سے بس کے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔
Share this post
