انہوں نے کہا کہ بچوں کو ابھی سے اپنی پڑھائی کا مقصد متعین کرکے اس کے حصول کے لیے کوششیں کرنی چاہیے۔ یہ انعامات محنت کی وجہ سے ملتے ہیں ۔ اگرآج کسی وجہ سے آپ کو انعام نہیں ملا تو ایک دن ضرور آپ کی محنت نگ لائے گی اور آپ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اس سے قبل علی پبلک اسکول کے بانی مولانا محمد الیاس ندوی نے بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی کا تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل ہی ان کی بھٹکل میں پوسٹنگ ہوئی ہے ۔ اس سے پہلے وہ منی پور میں اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اس سے بہتر طور پر یہاں اپنی خدمات انجام دیں گے ۔ اس موقع پر مولانا موصوف نے ڈی وائی ایس پی کی خدمت میں اسلام سے متعلق کتابیں بھی پیش کیں ۔ بھٹکل کے ڈی وائی ایس پی کے علاوہ محکمۂ تعلیمات کے بی آئی او(BIO) آفیسر نے بھی اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور بچوں کی اہمت افزائی کی ۔ تقریباً دوپہر ڈیڑھ بجے اسپورٹس ڈے کا اختتام ہوا۔
Share this post
