پانچ سالہ بچہ کی ہوشمندی نے دو لڑکوں کی بچائی جان

کاسرگوڈ 17؍ جولائی 2018(فکروخبرنیوز) پانچ سالہ بچہ کی ہوشمندی نے اس کے دو دوستوں کی جان بچائی ہے جو بیس فٹ گہرے میں تالاب میں گرگئے تھے۔ یوکے جی میں زیر تعلیم اس بچہ کی پورا شہر تعریف کررہا ہے ۔ اس بچہ کی شناخت زین العابدین ابن زین الدین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق باسم سمعان (05) اور عبدالشامل (05) دونوں اپنے گھر کے آنگن میں کھیل رہے تھے اس دوران ان کی گیند قریب میں موجود تالاب میں گرگئی۔ تالاب سے گیند نکالنے کے دوران دونوں بچے تالاب میں گرگئے اور قریب تھا کہ ڈوب جاتے لیکن زین العابدین نے اس دوران ہی دو ٹہنیاں پانی میں ڈال دیں جس کو دونوں سے پکڑلیا۔ کاسرگوڈ ڈی وائی ایس پی ایم وی سکومران نے جائے حادثہ کا دورہ کرکے زید العابدین کی تعریف کی ہے۔

Share this post

Loading...