بی جے پی اپنے کامیابیوں کی بنیاد پرپرچار کیوں نہیں کرتی ؟ : پی چدمبرم

 

منگلور 09؍ مئی 2018(فکروخبر نیوز) جنوبی کنیرا ضلع کی کانگریس دفتر میں سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے آج منگلور کے عوام سے کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کرناٹکا میں بی جے پی کی سابقہ انتظامیہ ریاست کی تاریخ کی بدترین انتظامیہ تھی۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بی جے کے دور اقتدار میں تین وزراء اعلیٰ تبدیل ہوئے ، ان کے دورِ اقتدار میں کوئی کام نہیں ہوا اب وہ سدارامیا کے خلاف بول رہے ہیں۔ میرا سوال ان سے یہ ہے کہ وہ انتخابی پرچار اپنے کامیابیوں کی بنیاد پر کیو ں نہیں کرتے؟ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی ہندوستان کو ہندو ملک بناناکر ہماری تہذیب وتمدن کو ختم کررہی ہے ، ایک ہی مذہب کی آئڈیالوجی ، ایک زبن اور ایک زندگی گذارنے کے طریقہ کو تھوپنا چاہتی ہے جو ہندوستانی تہذیب کے لیے بہت خطرناک ہے ، ہمیں ان تمام چیزوں کو روکنا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بی جے پی کرناٹکا کے ذریعہ جنوبی ہندوستان میں اپنا قدم جمانا چاہتی ہے ۔ جو جنوبی ہندوستان کے لیے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ پی ایم مودی کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے عہدہ کا خیال نہیں کرتے ہیں ، انہیں اپنے عہدہ کا لحاظ کرتے ہوئے بات کرنی چاہیے۔ انہوں نے جی ایس ٹی پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

Share this post

Loading...