بتایا جارہا ہے کہ تیز رفتاری کے اس تنازعہ میں ایک بس حادثہ کا شکار ہوتے رہ گئی ۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے پہنچے متأثرین کی شکایت بھی درج نہیں کی گئی جس پر برہم سرکاری بس ملازمین نے اپنی بسوں کو روک کر سگما بس سرویس کے ملازمین کے خلاف سخت احتجاج کیا ، پولیس کو ملی اطلاعات کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے سرکاری بس ملازمین کو سمجھا تے ہوئے حالات پر قابو پالیا اور اس کے بعد بس سرویس دوبارہ شروع کردی گئی ہے۔ ایک لمحہ کے لیے سرکاری بس کے مسافرین پریشان ہوگئے ، خصوصاً کاروار کے مضافات میں واقع دیہاتوں کے خریداری کرنے آئے افراد سہم گئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کی گئی مداخلت کے بعد عوام نے اطمینان کی سانس لی۔
Share this post
