وٹلا 08 اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) 8 اگست، پیر کو وٹلا- کاسرگوڈ ہائی وے پر اکوڈا چیک پوسٹ کے قریب ایک ایکٹیوا اور جیپ کے درمیان ہونے والی ٹکر میں ایکٹیوا سوار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
سوار دنیش جو اس حادثے میں شدید زخمی ہوا، اسے پتور کے ایک پرائیویٹ اسپتال اور وہاں سے منگلورو کے اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم اس کی جان نہ بچ سکی۔
معلوم ہوا ہے کہ اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں اس کی دو پہیہ گاڑی جیپ سے ٹکرا گئی تھی۔
Share this post
