منگلورو 22 مارچ 2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) سرکاری اسکول کے بچوں کے مسجد میں کھانا کھانے کے بعد تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ تنازعہ اس وقت کھڑا ہوا جب اس کے تصاویر سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ بتایا جارہا ہے کہ ایک ہندو رہنما نے اسکول کے پرنسپل پر ناراضگی کا اظہار کیا جس میں اسکولوں کے بچوں سمیت لڑکیوں کے والدین کی رضامندی کے بغیر انہیں کھانے کے لئے مسجد بھیجا گیا تھا۔ مسجد انتظامیہ نے مبینہ طور پر کہا ہے کہ اس کے بارے میں کوئی بھی متنازعہ بات نہیں ہے کیونکہ انہوں نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگوں کو مدعو کیا تھا۔انہوں نے دعوی کیا کہ طلبا کو اسکول کے ذریعہ مسجد میں دوپہر کے کھانے پر مجبور نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہ رضاکارانہ طور پر آئے تھے۔
ذرائع: ادیاوانی
Share this post
