منگلورو 25/ اگست 2019(فکروخبر نیوز) ساحلی اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے۔ کل شام موسلادھار بارش ہوئی اور ات کے اوقات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق 25 اگست سے 27اگست کے درمیان موسلادھار بارش کی توقع ہے جس کو دیکھتے ہوئے اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آج اتوار کے روز بھی دن بھر بادل چھائے رہے اور صبح اور شام کے وقت بارش ہوئی۔ مضافاتی علاقوں اور تعلقوں میں بھی آج اور کل جم کر بارش ہوئی لیکن نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔یہ سلسلہ مزید دو دونوں تک جاری رہنے کی پیشن گوئی محکمہئ موسمیات نے کی ہے۔
Share this post
