بنگلورو 07/ مئی 2019(فکروخبر نیوز) آن لائن آرڈر کیا ہوا کھانا آدھے گھنٹے تاخیر سے لے آنے کی وجہ سے پانچ افراد پر مشتمل گروہ نے ڈیلیوی بوئی کو زدوکوب کیے جانے کا واقعہ شہر کے ہلسور کے ڈوملور لایٹ میں منظر عام پر آیا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت تلک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔سڑک سے گذر رہے شخص نے بیہوشی کی حالت میں سڑک کے کنارے موجود تلک کو اسپتال پہنچایا۔ پولیس نے تلک کی جانب سے درج شدہ شکایت کی بنیاد پر کرشنا اپو اور دیگر تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق متأثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 6.45منٹ پر ایک کھانے کا آرڈر موصول ہوا ہے جیسے ہی وہ آرڈ ر لے کر متعلقہ جگہ پر پہنچا تو انہوں نے نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے تلک کو پریشان کیا۔ جب تلک کمار نے ان کے اس روےّے کی مخالفت کی تو انہوں نے لاتوں اور گھونسوں سے اس کی پٹائی شروع کردی جس کے دوران اس کی انگلی کی ایک ہڈی بھی ٹوٹ گئی۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
Share this post
