کارکلا 25 دسمبر2023(فکروخبرنیوز) آن لائن ملازمت کے جھانسہ میں آکر ایک خاتون دھوکہ دہی کی شکار ہوگئی ہے اور اس میں اس نے ایک لاکھ تینتالیس ہزار روپئے گنوالیے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کارکلار کی مقیم رجنی نامی خاتون آن لائن ملازمت کے جھانسہ میں آگئی۔ ملزمین نے ٹیلیگرام ایپ کے ذریعہ اس سے رابطہ کیا اور ایک لنک سینڈ کرتے ہوئے آن لائن ملازمت کا خواب دکھایا۔
رجنی پر اس پر بھروسہ کرتے ہوئے اس پروسیس کو فالو کیا جو دھوکہ باز اسے سمجھاتے چلے گئے۔ مجموعی طور پر اس کے اکاؤنٹس سے ایک لاکھ تینتالیس ہزار ایک روپیے چلے گئے۔
پولیس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔
Share this post
