آن لائن ملازمت کے چکر میں خاتون کو لگا پانچ لاکھ اکسٹھ ہزارکا چونا  : کیسے پیش آیا یہ معاملہ؟

منگلورو 10؍ اگست 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) شہر کے سائبرکرام پولیس تھانہ میں ایک معاملہ میں درج ہوا جس کے مطابق ایک خاتون کو ملازمت دینے کی بات کہتے ہوئے اس سے پانچ لاکھ اکسٹھ ہزار روپئے لوٹ لیے گئے ہیں۔

مذکورہ خاتون کی شناخت پورنما زوجہ روی شنکر ڈی کے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پورنما کو 9324118159 کے نمبرسے ایک کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے خود کو کارتک کہتے ہوئے ایک پارٹ ٹائم ملازمت دینے کا وعدہ کیا اور روزانہ تین ہزار سے آٹھ ہزار روپئے کمانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس نے ایک رابطہ کے لیے https://wa.me/+917259213629 یہ ایڈریس دیا۔ جب پورنما نے یقین کرتے ہوئے دئیے گئے نمبرپر رابطہ کیا تو اسے htps://fun-earn.com/Home/Public/reg/smid/478150  بھیجی گئی ۔ جب پورنما نے اس پر رجسٹر کیا تو اس کے اکاؤنٹ میں سو روپئے جمع ہوئے ۔ اس کے بعد نامعلوم شخص کی جانب سے اسے ایک ٹاسک بھیجا گیا جس کو مکمل کرتے ہوئے خاتون کو 5,61,537 کا چونا لگا۔

واضح رہے کہ ملازمت دئیے جانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس طرح کی کئی کالیں وقتاً فوقتاً موصول ہوتی رہتی ہیں اور آدمی لالچ میں آکر ان کی باتوں پر سو فیصد یقین کرلیتا ہے۔ اس طرح کے کال موصول ہونے پر آپ ہرگز کسی کے دھوکے میں نہ آئیں۔

Share this post

Loading...