آن لائن فقہ شافعی مسابقہ کے نتائج کا اعلان آج رات نو بجے فکروخبر کے یوٹیوب چینل ”فکروخبر ٹی وی“ پر

بھٹکل 23جون 2020(فکروخبر نیوز)  ادارہ فکروخبر کے شعبے فقہ شافعی اور اسلامی افکار کے اشتراک سے منعقدہ آن لائن فقہ شافعی کا پندرہ روزہ مسابقہ 15 جون 2020 کو پوری کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اس مسابقہ میں ملک کی مختلف ریاستوں کے ساتھ بیرونِ ممالک میں مقیم ہندوستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نہ صرف فقہی معلومات میں اضافہ کیا بلکہ بہت سارے وہ مسائل جو انہیں معلوم نہیں تھے، جان کر اپنی خوشی کا بھی اظہار کیا۔ بہت سے مساہمین نے اس طرح کے مسابقوں کے انعقاد کو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت قرار دیا۔ 
ان شاء اللہ اس مسابقہ کے نتائج کا اعلان 23 جون 2020بروز منگل یعنی آج رات نو بجے فکروخبر کے یوٹیوب چینل ”فکروخبر ٹی وی“ پر کیا جائے گا۔ پروگرام میں امتیازی نمبرات، اسی طرح اسی فیصد سے زائد جوابات دینے والوں اور پندرہ دنوں تک پابندی کے ساتھ جوابات دینے والو کو قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔  نیز فقہ شافعی سے متعلق ذہنی سوالات کے مکمل صحیح جوابات دینے والوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا جائے گا۔ 
آج رات نو بجے دیکھنا نہ بھولیں ہمارے مسابقہ کا انعامی نتائج کا پروگرام صرف اور صرف فکروخبر ٹی وی پر۔
ہمارے دیگر پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے ہمارے چینل کو سبسکرائب ضرور کریں اور نوٹیفیکیشن پانے کے لئے بیل آئن کان پر کلک کرنا نہ بھولیں۔ 

Share this post

Loading...