ای کلاس پینل پر ابھی تک کرناٹک حکومت کا کوئی حکم نامہ نہیں :  آن لائن کلاسز پر لگی پابندی پر ملا جلا ردعمل

بنگلورو 15/ جون 2020(فکروخبر نیوز/ذرائع) ایل کے جی سے کلاس سات تک تمام قسم کی ورچوئل لرننگ کو روکنے کے چار روز بعد بھی ریاستی حکومت نے ابھی تک ای کلاس پینل پر کوئی حکم نامہ کمیٹی ممبران کو نہیں بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی جانچ کرے گی اور ہدایات نامہ طئے کرے گی۔ حکومت نے ممبروں کے ناموں کا اعلان تو کیا ہے لیکن انہیں باضابطہ حکم نامہ موصول نہیں ہوا ہے جس کے بغیر نہ وہ کچھ طئے کرسکتے ہیں اور نہ ہی اس پر آگے بڑھ سکتے ہیں۔ 
    آن لائن کلاسس پر لگی پابندی کے بعد دوسرے ہی دن وزیر تعلیم نے اسکولوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ریکارڈ شدہ اسباق کی ویڈیو بھی بھیجنا بند کردیں۔ 
    قومی تعلیمی پالیسی کی مسودہ کمیٹی میں شامل ایم کے شریدھر کے ساتھ ساتھ انڈین یونیورسٹی کے نیشنل لا عظیم پریم جی یونیورسٹی کے رشیش اور دیگر بھی شامل ہیں جنہیں دس دن میں اپنی رپورٹ پیش کرنی ہے لیکن مجوزہ ممبران کو ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی حکم نامہ نہیں ملا ہے، اس دوران یہ بھی خبریں ہیں کہ کچھ ممبران انفرادی طور پر غوروفکر کررہے ہیں۔ 
    ایک رکن نے اپنے رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میڈیا سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ میں بھی کمیٹی میں شامل ہوں، میں نے ڈومین کے ماہرین سے مشورے لیتے ہوئے اپنی تحقیق کا آغاز کردیا ہے تاہم کمیٹی ممبران کے درمیان ہونے والی کسی بھی میٹنگ یا گفتگو کا باضابطہ آغاز حکم نامہ ملنے کے بعد ہی ہوگا۔ 
    دوسری طرف بہت سے اسکولوں کی شکایت ہے کہ انہیں اس بارے میں کوئی سرکاری سرکلر موصول نہیں ہوا ہے لیکن اس کے باوجود وہ آن لائن کلاسس معطل کرچکے ہیں۔ 
    کئی لوگ اس بات کا اظہار کررہے ہیں کہ مارچ میں اسکول بند ہوگئے تھے اور حکومت کے پاس ان امور کی انجام دہی کے لئے دو ماہ کا وقت تھا کیونکہ یہ بات واضح تھی کہ جون میں اسکول دوبارہ نہیں کھولے جاسکتے۔ انہو ں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس پر کوئی اقدام نہیں ہے۔ 
    دریں اثنا سوشیل میڈیا کئی افراد پر آن لائن تعلیم پر لگی پابندی کے خلاف اپنی برہمی کا اظہار کررہے ہیں، ان کا ماننا ہیکہ ورچوئل کلاسز پر عائد بندی ختم کردینی چاہئے۔ اس مسئلہ پر ٹویٹر پر ہیش ٹیٹ رائٹ ٹو لرن کے ساتھ بھی لوگ اپنے آراء کا اظہار کررہے ہیں۔ 

ذرائع :  ٹائمس آف انڈیا کے ان پٹ کے ساتھ 

Share this post

Loading...