بھٹکل 25؍ ستمبر 2021(فکروخبرنیوز) فکروخبر فقہ شافعی اور اسلامی افکار کی طرف سے منعقدہ آن لائن عالمی فقہ شافعی یک روزہ مسابقہ میں اٹھارہ سے زائد ملکوں کے افراد نے شرکت کرتے ہوئے اسے کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ ان میں سے 503 افراد نے صحیح جوابات دئیے جن میں سے پچیس افراد کا نام قرعہ اندازی کے ذریعہ انعامات کے لیے منتخب کیا جائے گا۔ آج رات نو بجے دفتر فکروخبر سے یہ پروگرام لائیو کیا جائے گا جس میں قرعہ بھی نکالا جائے گا۔ پروگرام فکروخبر کے صدر حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ندوی کی صدارت میں منعقد ہوگا اوربطورِ مہمانِ خصوصی امام وخطیب جامع مسجد بھٹکل مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی شرکت کریں گے۔
لائیو دیکھنے کے لیے اس لنک کا کریں استعمال
https://youtu.be/mH2_ayUrXBw
یا پھر وژٹ کریں ہمارے یوٹیوب چینل فکروخبر ٹی وی پر
Share this post
