مو صولہ اطلاعات کے مطابق لیان اپنے چار دوستوں کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ اس دوران کر کنٹیکنا اہم شاہراہ پرواقع بی ایم سی ہو ٹل کے قریب مقابل سمت سے آرہی ایک کار بے قا بو ہو کر ان کی کار سے ٹکرا گئی ،جس کے نتیجہ میں لیان کار سے باہر کی طرف گر پڑا ،زخمی شدہ لیان کو فورا منگلور کے اے جے اسپتال روانہ کیا گیا ،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے اس دنیا سے چل بسا ، جب کہ حا دثہ میں زخمی ہو نے والے دیگر لو گوں کی بھی حالت نازک بتا ئی جا رہی ہے ، ان کا بھی علاج جا ری ہے ۔واضح رہے کہ لیان سعودی عربیہ میں بر سرروزگار تھا ،حال ہی میں چھٹیاں گذار نے کے لئے اپنے گھر آیا ہوا تھا ۔
اسکول کے طلباء کو لے کر ٹور کے لئے جارہی بس سڑک حادثہ کا شکار
25 طلباء ، ایک استاد اور بس ڈرائیور زخمی
کارکلا۔23 ؍ دسمبر۔2017 ( فکرو خبر نیوز) پرائمری اور ہائی اسکول کے طلباء کو لئے ٹور کے لئے کارکلا سے دھر مستالہ کی طرف جا رہی بس بے قابو ہوکر سامنے آرہے رکشہ سے ٹکراتے ہو ئے درخت سے جا ٹکرا ئی ،جس کے نتیجہ میں بس پر موجود 25 طلباء ،بس ڈرائیور اور رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے ہیں ،جن میں دو ڈرائیور اور ایک استاد کو کافی چوٹ آئی ہیں ،جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ،حا دثہ جمعہ کی شام رات کے وقت پیش آیا ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق ٹمکور ضلع کے چکپنا نائیک تعلقہ کے دوڈا رام پورا گرام کے ہائی اسکول اور اور پرائمری اسکول کے بچے ٹور کے لئے کارکلا کے راستہ سے دھر مستالہ جارہے تھے کہ اس دوران یہ حادثہ پیش آیا ،جن میں چار کی حالت نازک ہے ، اس کے علاوہ 25 بچوں کو معمولی سی چوٹ آئی ہے ،جن کو بھی علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کر دیا گیا ہے ،پولیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔
Share this post
