بنگلورو 05؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) اولاکیب ڈرائیور پر جنسی ہراسانی کے الزام کا ایک واقعہ آج شہر میں منظر عام پر آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دراصل یہ واقعہ یکم جون کی رات پیش آیا جب متأثرہ نے رات دو بجے کیمپے گوڑا ایرپورٹ بنگلور جانے کے لیے اولا بک کرلیا۔ مسافر کو اس کے منزل مقصود تک پہنچانے کے بجائے اس نے متأثرہ کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور تصویر کھینچنے کے لیے زبردستی کی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ملزم نے اس کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کی بھی دھمکی دے ڈالی ۔ جیسے ہی متأثرہ ممبئی پہنچی اس نے واقعہ کی شکایت بنگلور پولیس کمشنر سے کی ۔ جیا نگر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ اس دوران اولا کمپنی نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے طرح کے واقعات بہت ہی کم پیش آتے ہیں، ہم نے ڈرائیور کو بلیک لسٹ کردیا ہے ۔ ہمیں سب سے پہلے گاہک کی حفاظت مقصود ہے۔ کمپنی نے تحقیقات کے دوران پولیس اہلکاروں کا تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Share this post
