بھٹکل کے سوڑی گدے اہم شاہراہ پر پیش آیا سڑک حادثہ ، دو افراد شددید زخمی

بھٹکل:23؍اگست2017(فکروخبر نیوز)یہاں بھٹکل کے سوڑی گدے اہم شاہراہ 66پر لاری اور کے ا یس آرٹی سی بس کے مابین ہوئے تصادم کے نتیجہ میں دوونوں ڈرائیوروں کے شدید زخمی ہونے کا حادثہ 22اگست کی شام پیش آیا ہے ، حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت کے ایس آر ٹی سی بس ڈرائیور دنیش منجا نایک اور لاری ڈرائیور مدھیہ پردیش کے سنیل جاسٹر کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،

ذرائع کے مطابق کے مطابق کے ایس آرٹی سی بس کنداپور سے بھٹکل آرہی تھی جیسے ہی وہ سوڑی گدے مقام پر پہونچے تو مخالف سمت سے آرہی ایک تیز رفتارلاری ان سے جا ٹکرائی جس سے دونوں ڈرائیوروں کو سنگین چوٹیں آئی ہیں جبکہ بس پر سوار افراد کومعمولی چوٹیں آئی ہیں ،جنہیں مرہم پٹی کے بعد رخصت کیا گیا ،جبکہ لاری ڈرائیوروں کو بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کنداپور اسپتال منتقل کیا گیا ہے ،بھٹکل دیہی پولس تھانہ میں معاملہ در ج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...