تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخض بنٹوال کے تھامبئی گاؤں میں بطور ولیج اکاؤنٹنٹ کام کیا کرتا تھا ۔ جمعہ کے روز اس کی ملاقات اس کے دوست شیواپا سے ہوئی جس میں اس نے میسور جانے کی بات کہی ۔ لیکن اتوار کے روز یہ خبر آئی ہے کہ چدانندا نے منگلور کے ایک رہائشی ہو ٹل میں زہر پی کر خود کشی کرلی ہے۔ اپنے ڈیتھ نوٹ میں اس نے لکھا ہے کہ ایک نجومی نے اس بات کی پیشن گوئی کی تھی کہ اس کا بیٹا سمردھ کی موت اپنے والدسے پہلے ہی واقع ہوجائے گی اوروہ اپنے بیٹے کی موت نہیں دیکھ سکتا۔ اس نے ڈیتھ نوٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اس کے بیٹے کے تعلق سے اس کا خواب اس کے انجینئر یا ڈاکٹر بننے کا ہے لیکن نجومی کے مطابق اس کا بیٹاانجینئر یا ڈاکٹر نہیں بنے گا۔ ان ہی وجوہات کی وجہ سے مذکورہ شخص نے یہ قدم اٹھایا ۔ مذکورہ شخص کی آخری رسومات اس کے آبائی گاؤں میسور میں ادا کی گئی ۔
عوام کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپیہ لوٹنے والی خاتون گرفتار
منگلور 11؍ مئی (فکروخبرنیوز) بنگلور سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کو منگلور پولیس نے عوام کو دھوکہ دے کر کروڑوں روپئے لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتارہ شدہ خاتون کی شناخت سہاس راؤ کی بیوی گوری سہاس کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ جو منگلور میں کلاکنج میں مقیم تھی۔ اس معاملہ میں ملزم کی ماں میرا پڈیار اور اس کے شوہر کے علاوہ دیگر لوگ بھی شامل ہیں ۔ پولیس نے خاتون سمیت تمام ملزمین کے خلاف دھوکہ دہی دفعہ 420 , 465 , 471 اور 478 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ عورت عوام کو بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (BDA) کے نام پر پلاٹ دئے جانے کی یقین دہانی کراکر لوٹ لیا کرتی تھی ۔ بتایا جارہاہے کہ عوام سے اب تک انہوں نے تین کروڑ روپئے وصول کیے ہیں۔ اس معاملہ میں اس کا شوہر سہاس راؤ میں ملوث ہے جو فرار بتایا جارہا ہے۔ منگلور پولیس جب ان کو گرفتار کرنے کے لیے منگلور میں واقع ان کے رہائش گاہ پر پہنچی تو سہاس گھر پر موجود نہیں تھا۔ پولیس نے گوری کو حراست میں لیتے ہوئے معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Share this post
