بھٹکل ،مرڈیشور ،منکی سمیت ولکی تک کے اسپورٹس سینٹرس کے نمائندے کریں گے شرکت
بھٹکل 09؍ اپریل 2019(فکروخبر نیوز) نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن (این ایس اے ) منکی کے زیر اہتمام ایک آن لائن نعتیہ مسابقہ کاانعقاد کیا جارہا ہے جو بھٹکل سے ولکی تک کے اسپورٹس سینٹرس کے مابین ہوگا۔ فکروخبر کے زیر انتظام منعقدہ اس انوکھے طرز کے نعتیہ مسابقہ میں ہر اسپورٹس سینٹر س سے دو مساہمین کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ مسابقہ سفلیٰ اور علیا گروپ میں منقسم ہوگا جس کی تفصیلات سے جلد ہی آگاہ کیا جائے گا۔ این ایس اے کے ذمہ دار جناب حسن باپا صاحب نے فکروخبر کو بتایا کہ ایک انوکھے طرز کے مسابقہ کا انعقاد سیرت کا پیغام عام کرنے کے جذبہ کے تحت کیا جارہا ہے ۔ اس مسابقہ میں شرکت کی آخری تاریخ 25؍ اپریل رات بارہ بجے تک ہوگی۔ اس کے بعد موصول ہونے والے فارم مسابقہ میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان شاء اللہ 29؍ اپریل 2019بروز پیر بعد نمازِ عشاء منکی میں نعتیہ مسابقہ اور استقبالِ رمضان کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں آن لائن نعتیہ مسابقہ کے ممتاز طلباء کے درمیان مسابقہ ہوگا اور اول ، دوم اور سوم نمبر حاصل کرنے والے مساہمین کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ اسی پروگرام میں رمضان المبارک کی اہمیت پر علماء کرام کے ایمان افروز خطابات بھی ہوں گے۔ مسابقہ کے شرائط وضوابط ان شاء اللہ جلد ہی اسپورٹس سینٹر کے ذمہ داروں کے حوالے کیے جائیں گے۔ مسابقہ میں شرکت کا فارم فکروخبر کے دفتر سے اسپورٹس سینٹر کے صدر یا سکریٹری حاصل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہِ نومبر میں ادارہ فکروخبر کی جانب سے آن لائن نعتیہ مسابقہ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں منگلور سے کمٹہ تک کے دو سو سے زائد مساہمین نے شرکت کی تھی ۔
مزید تفصیلات کے لئے بھٹکل میں دفتر فکرو خبر اور اسی طرح منکی میں مولانا شکیل ابو حسینا ندوی اور مولانا جمیل صاحب ندوی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے
Share this post
