این ایس اے منکی نے ینگ اسٹار کو اور اسفا نے الایمان کو شکست دے دی

سلامی بلہ باز سلمان اور منظور نے این ایس اے منکی کے لیے اچھی شروعات دی لیکن درمیانی بلہ باز اپنی ٹیم کے لیے کچھ خاص نہیں کرپائے ۔ میچ کے آخری اوور میں جیت کے لیے چھ رنوں کی ضرورت تھی اور آخری گیند میں اس ہدف کو پارکرنے میں کامیاب رہے۔ فیصل کو دووکٹیں اور تیس رنز اسکور کرنے پر مین آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ 
آج دوپہر کا میچ الایمان اور اسفا کے مابین کھیلا گیا جس میں الایمان نے ٹاس جیت کر پہلے بازی کرتے ہوئے اٹھارہویں اوور میں صرف 120رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ سلامی بلے باز عبادہ نے پانچ چوکوں کی مدد سے 33رنز بنائے جبکہ سلیمان رائیس نے 23رنز کا تعاون دیا۔ اسفا کی جانب سے اکبرنے اچھی گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15رنز خرچ کیے اور تین وکٹیں حاصل کیں اورتبریز نے سترہ رن خرچ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں اسفا نے بیسویں اوور میں اکبر کے 27اور دردا 20رنز کی مدد سے اس ہدف کو پارکیا۔ آل راؤنڈر اکبر کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔ 
کل بروز منگل صبح کا میچ لبیک او ر پرنس منکی اور دوپہر کا میچ غوثیہ مرڈیشور اور شاندار کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...