بھٹکل12؍ نومبر 2022(فکروخبرنیوز) نوائط اسپورٹس اسوسی ایشن منکی کی جانب سے بروز جمعرات بھٹکل اور ہوناور کے مدارس اور مکاتب کے طلبہ کے درمیان نعتیہ مقابلہ اور ہوناورتعلقہ کے اسکولوں کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔
جامع مسجد منکی کے احاطہ میں منعقدہ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے مہتمم مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے سیرت کی روشنی میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے حضورؐ کی زندگی کو اسوہ اور نمونہ بنایا ہے۔ اللہ تعالیٰ حکم دیتا ہے کہ عدل و احسان اور رشتہ داروں کودیا جائے۔ رشتہ داروں کے تعلق سے اس چیز کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ انہیں کیا دینا چاہیے۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ انہیں جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ انہیں مہیا کرائی جائیں۔ جب ان کو پیسوں کی ضرورت ہو تو ہم ان کی مدد کے لیے آگے آئیں ، جب انہیں کبھی میٹھے بول کی ضرورت ہو تو اس وقت بھی ہم میٹھے بول کے ذریعہ ان کا دل بہلائیں تو یہ بھی دینا ہی ہوا۔ مولانا نے مزید کہا کہ اللہ نے فحش ، منکرات اور بغاوت سے روکا ہے۔ فحش چیزیں منکرات تک لے جاتی ہیں اور منکر انسان کو باغی بناتا ہے۔
مہتمم مدرسہ رحمانیہ منکی مولانا شکیل احمد سکری نے کہا کہ سیرت کی روشنی میں ہمیں اچھی چیزیں کرنے اور غلط چیزوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔
جماعت المسلمین منکی کے صدر جناب ارشاد قاضی نے بھی اپنے صدارتی خطاب میں ماضی کی کئی چیزوں کا تذکرہ کیا۔ این ایس اے منکی کے صدر جناب حسن باپو حسن باپا نے صدارتی خطاب کیا۔
نظامت کے فرائض مولوی مدثر کنچار ندوی اور ان کے ساتھیوں نے انجام دئیے۔
مقابلہ کے نتاج کچھ اس طرح رہے۔
نعتیہ مقابلہ
اول : علی اذہان ابن زکریا شریف ۔ جامعہ اسلامیہ بھٹکل
دوم : مسیب ابن مظہر محتشم ۔ مکتب جامعہ اسلامیہ کارگدے
سوم : محمد اذہان ابن ہدایت اللہ علی ۔ مکتب جامعہ اسلامیہ موسیٰ نگر بدریہ کالونی بھٹکل
تقریری مقابلہ
اول : حسان مثنی جوپا ۔ اردو ہائی اسکول ولکی
دوم : راحل ابن زاہد حسین حاجیکا ۔ الہلال انگلش میڈیم اسکول منکی
سوم : عبدالرحیم تبریز ہوڑیکر ۔ سینٹ تھومس اسکول ہوناور
Share this post
