ریاست میں این آر سی ترک کرنے کا سوال ہی نہیں :  ریاستی وزیر داخلہ بومئی

بنگلورو 23/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز)  آسام کی طرح این آر سی نافذ نہ کرنے کا بیان دینے والے ریاستی وزیر داخلہ بومئی نے ودھان سودھا میں نامہ نگاروں سے کہا کہ این آر سی مہم ترک کرنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ این آر سی کی پالیسی مرکزی حکومت نے بنائی ہے۔ ہم فی الحال ریاست میں اعدادوشمار جمع کررہے ہیں جو مرکزی وزیر داخلہ کو بھیجے جائیں گے۔ اس کے بعد مرکزی وزارت داخلہ ہی حتمی فیصلہ کرے گا۔ نیلمنگلا کے قریب زیر تعمیر حراستی مرکزی کا این آر سی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ مرکز سماجی بہبود محکمہ تعمیر کررہا ہے اور جلد ہی وہاں کم شروع ہوگا۔ پاسپورٹ اور ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی یہاں رہنے والے غیر ملکیوں کا پتہ لگاکر وہاں حراستی مرکزی بھیجا جائے گا۔ وہاں سے نئی دہلی میں واقع مختلف ملکوں کے سفارتخانوں کو بھیج کر پھر ان کے ملکوں کو روانہ کردیا جائے گا۔ 
    ہبلی ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دھاکے کے تعلق سے پوچھے جانے پر وزیر داخلہ بومئی نے کہا کہ ریاستی پولیس، آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا ریاستوں کی پولیس کے ساتھ مل کر تمام زاویوں سے تفتیش کررہی ہے۔ اب تک کوئی بھی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ دھماکہ خیز مادہ کہاں سے بھیجا گیا تھا او ریہاں کیسے آیا۔ اس کی جانچ ہوری ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی انکشاف نہیں کیا جاسکتا۔ 

Share this post

Loading...