بنگلورو31/ مئی 2020(فکروخبر نیوز) جے ڈی ایس اورکانگریس کی اتحادی حکومت کوگرانے میں اہم رول ادا کرنے والے این آر سنتوش کو وزیر اعلیٰ نے نیا سیاسی سکریٹری مقرر کیا ہے۔ اب وہ کابینہ کی درجہ بندی کے ساتھ وزیراعلیٰ کے چوتھے پولیٹیکل سکریٹری ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ سوالات کے گھیرے میں آگئے ہیں۔
این آر سنتوش نے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے اور وہ وزیر اعلیٰ کی بہن کا پوتا ہے اور اس نے ریاستی حکومت کی تشکیل تک 2015 سے 2019 کے درمیان وزیر اعلیٰ کے معاون کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کے چند رشتہ داروں کی جانب سے مبینہ طور پر شکایت کی گئی ہے کہ ایڈی یوروپااپنے خاندان کے افراد کو کنارے لگارہے ہیں۔
واضح رہے کہ سنتوش اے بی وی پی کے سینئر رہنما ہیں جنہوں نے چودہ سال تک مذکورہ تنظیم میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
ایلاہنکا کے ممبر اسمبلی ایس آر وشوناتھ، ہنالیلی کے ایم ایل اے رینو کا چاریہ اور شنکر گوڑا پاٹل پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے پولیٹکل سکریٹری کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔
Share this post
