نوٹ بندی نے مار ڈالا:پوسٹ آفس سے پینشن نہ ملنے کے صدمہ سے ذیابطیس کا مریض دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

بتایا جارہا ہے کہ غریبی کی زندگی گذاررہا اس شخص کا گذر بسر پینشن کی رقم سے بمشکل ہورہا تھا ، نوٹ بندی کے بعد پوسٹ آفس سے اس کی پینشن نہیں مل پائی جس سے علاج ومعالجہ کے لیے وہ بڑا پریشان تھا۔ پوسٹ آفس افسران نے ان پر لگے الزامات کی تردید کی ہے ، ان کا ماننا ہے کہ پنشن کی تقسیم کے لیے کھلے پیسے نہ ہونے سے انہیں بڑی دقت ہورہی ہے۔ 


غیر قانونی طور پر مویشیوں کی منتقلی کے دوران تین افراد حراست میں 

بنٹول 17؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) ایک ٹرک میں غیر قانونی طور پر مویشیوں کی نقل وحمل کے دوران پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی میں تین افراد کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹرک میں نو مویشیوں کو غیر قانونی طور پر کیرلا منتقل کیا جارہا تھا اس دوران پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے اس کے خلاف کارروائی کی اور ٹرک ضبط کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا جن کی شناخت فطیب (28) مقیم کاولی ، رحیم مقیم ہاسن اور گوپال گوڑا مقیم کوپالو کلارے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مویشی کی خریداری ہاسن میں کی گئی تھی اور انہیں کاسرگوڈ کے بٹچیری منتقل کیے جارہے تھے۔ ضبط شدہ جانوروں کی قیمت اسی ہزار روپئے بتائی جارہی ہے۔ 

Share this post

Loading...