نوٹ بندی پر آر بی آئی کی رپورٹ ایک بڑا اسکام ، ممتابنرجی کا الزام

انہوں نے کہا کہ یہ آر بی آئی کا آج شام کا انکشاف نوٹوں کی تنسیخ کے ایک بڑے اسکام ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔ ممتابنرجی نے اپنے فیس بک کے صفحہ پر یہ تبصرہ تحریر کیا ہیکہ ان کے خیال میں نوٹوں کی تنسیخ ایک فلاپ شو تھا۔ تنسیخ شدہ کرنسی نوٹوں کی 99 فیصد آر بی آئی کو واپس مل گئی۔ صرف ایک فیصد نوٹ واپس نہیں کئے گئے۔ انہوں نے حیرت ظاہر کی کہ اس فیصلہ کے پیچھے کونسا خفیہ ایجنڈہ تھا نوٹوں کی تنسیخ کی وجہ سے ملک کو چوتھی سہ ماہی میں 3 لاکھ کروڑ روپئے کا نقصان پہنچا ۔ سینکڑوں افراد کی جانیں ضائع ہوگئیں۔ نوٹوں کی تنسیخ سمجھا جاتا ہیکہ کئی لاکھ کروڑ روپئے مالیتی کالے دھن کو بے نقاب کرنے کیلئے کیا ہوا فیصلہ تھا لیکن ہمیں کیا حاصل ہوا۔ ایک بڑا صفر....

Share this post

Loading...