جہاں معزز جج نے اسے سات دنوں کی پولس حراست میں بھیج دیا ۔ملزمہ نے دعوی کیاتھا کہ وہ اپنے جنتر منتر اور خصوصی علم سے چھت پر نوٹوں کی بارش کریگی۔ اس کے جھانسہ میں سینکڑوں خواتین اور نوجوان آگئے تھے لیکن اس کے خلاف شکایت دائر کرنے پر دابولی پولس نے اسے گرفتار کرلیا۔
پربھنی کے شیوسینا ایم پی گنیش دودھ گاؤ نکر این سی پی میں شامل ؟
شیوسینا کو ایک اور جھٹکا !
ناسک۔23فروری(فکروخبر/ذرائع) شیوسینا سے شرڈی سے منتخب ایم پی واگھچورے کی شیوسینا سے بغاوت اور کانگریس میں ان کی شمولیت کے صدمے سے سنبھلی بھی نہیں تھی کہ پربھنی سے شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ گنیش دودھ گاؤنگر نے بھی راشٹر وادی کانگریس میں شمولیت کیلئے سرگرمیاں شروع کردی ہیں او رگزشتہ روز انہو ں نے این سی پی لیڈ راورنائب وزیراعلی اجیت پوار سے ملاقات کی ہے۔ دودھ گاؤنکر پہلے کانگریس میں تھے پھر شیوسینا میں گئے ۔منتخب ہوئے اور پارٹی میں خود کو نظر انداز کئے جانے پر موصوف نے این سی پی میں شمولیت کے اشارے دئیے ہیں ۔ دریں اثناء ا دھر شرڈی کے ایم پی واگھچورے کے خلاف جنہو ں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ شیوسینکوں نے شرڈی میں زبردست ہنگامہ کیا او رواگھ چورے کاپتلا نذر آتش کیا۔ شیو سینکوں نے نعرے بلند کرتے ہوئے واگھچورے پر الزام عائد کیا کہ انہو ں نے شیوسینا سے کانگریس میں شمولیت کیلئے کانگریس کے لیڈر ویکھے پاٹل سے ۲۵کروڑ روپے لیاہے۔ واگھچورے نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شیوسینا میں رہنا ا ن کیلئے مشکل ہوگیاتھا ۔کیو ں کہ شیوسینا میں پارٹی لیڈران نے ان کو نظر انداز کردیاتھا۔ اس لئے انہو ں نے یہ فیصلہ کیا۔
لالو پرشاد یودیوکی وزیر اعظم بننے کی خواہش
نئی دہلی ۔ 23 فروری (فکروخبر/ذرائع) ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ اور ر اشٹریہ جنتا دل کے رہنما لالو پرشاد یادیو نے وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہرکی ہے ۔ سی این این آئی بی این سے بات چیت کرتے ہوئے لالو پرشاد دیو نے کہا کہ میں وزیراعظم بننا چاہتا ہوں، میرے خواب ابھی تک بکھرے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کیلئے کانگریس کیساتھ اتحاد کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مقصد ہر حال میں نریندر مودی اور اروند کجریوال کا راستہ روکنا ہے۔ تھرڈ فرنٹ کے بارے میں سوال پر لالو پرشاد نے کہا کہ وہ تھرڈ فرنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تھرڈ فرنٹ کا ہر رکن وزیراعظم بننا چاہتا ہے۔
Share this post
