بھٹکل: یکم اگست 2020(فکروخبر نیوز) ریاستی حکومت کی نئی گائیڈلائن کے مطابق اتوار کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے، اس سے قبل اتوار کے لاک ڈاؤن کے 2اگست تک جاری رہنے کی خبریں تھیں لیکن اب نئی گائیڈلائن کے مطابق اتوار کا لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا ہے اور یکم اگست سے رات کا کرفیو بھی ختم کردیا گیا ہے۔
ریاستی چیف سکریٹری مسٹر وجئے بھاسکر کے مطابق 5اگست سے جم سینٹر بھی کھولنے کی اجازت ہوگی، ان لاک 3میں اسکول، کالج اور میٹرو پر پابندی بدستور جاری رہے گی۔
Share this post
