ایس ایس ایل سی امتحانات کے رد کرنے کا کوئی سوال ہیں نہیں : کرناٹکا وزیر سریش کمار

بھٹکل: 10جون 2020 (فکروخبرنیوز)تمل ناڈو میں ایس ایس ایل سی امتحانات منسوخ کر طلبا کو پروموٹ کرنے کے فیصلہ سے  دیگر ریاستوں میں امتحانات کو لے کر تشویش  پائی جا رہی تھی، اسی  دوران آج کرناٹکا وزیر تعلیم نے واضح کیا ہیکہ ریاست میں ایس ایس ایل سی امتحانات کرائے جائیں گے اور اسے رد کرنے کا کوئی سوال نہیں ہے

اڈپی میں محکمہ تعلیم کے افسران کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں وزیر تعلیم نے کہا کہ والدین اور اساتذہ کو ایس ایس ایل سی کے طلبا کے اعتما کو بڑھانا چاہئے انہوں نے کہا کہ مرکز نے بھی ریاستوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مناسب پروٹوکول کے ساتھ ایس ایس ایل سی امتحانات کرائیں۔  

کرناٹک میں ایس ایس ایل سی امتحانات 25 جون سے شروع ہوکر 4 جولائی 2020 تک جاری رہیں گے، اس دوران طلبا کے تحفظ کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی
وہیں انہوں نے امتحانی مراکز میں طلبا کے لئے احتیاطی تدابیرکے تعلق سے  ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ امتحانی کلاس میں 24 طلبا کے بجائے 18 طلبا کو ہی بیٹھنے کی اجازت ہوگی،دو میز کے درمیان 5۔3 فٹ کا فاصلہ ہوگا، تمام طلبا کے لئے ماسک پہننا بھی لازمی ہوگا، طلبا پینے کا پانی اپنے ساتھ اپنے گھر سے ہی لائیں گے، وہیں طلبا کی آمدورفت کے لئے مناسب اقدامات بھی کئے جائیں

 انڈین ایکسپریس کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...