اوور ٹیک کے دوران پیش آیا سڑک حادثہ ، اکیس سالہ نوجوان کی موت

 

منگلورو 26؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) اوورٹیک کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں اکیس سالہ نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات بیکرنا کٹے میں آج صبح پیش آئی ہے ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت وجیت راؤ (21) مقیم اڈپی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو چارٹیڈ اکاؤنٹنٹ کے طو رپر کام کیا کرتا تھا۔ اطلاع کے مطابق آج صبح دفتر جانے کے دوران ایک کنٹینر کو اوووٹیک کررہا تھا کہ مخالف سمت سے آرہی سواری سے ٹکراگیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ شدید زخمی حالت میں اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئلے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ کدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے

Share this post

Loading...