متسی گندھا ٹرین میں لوٹ کی واردات

اور پھر ان کے زیورات ،نقدی اور دیگر اشیاء پر ہاتھ صاف کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ،بتا یا جا تا ہے کہ اگست کی پانچ تاریخ کو شیٹی خاندان سے تعلق رکھنے والا جو ڑا ممبئی سے اڈپی جا نے کے لئے متسی گندھا پر سوار ہوا ،اس دوران ایک اور جو ڑا ان کے قریب آکر بیٹھ گیا ،اور با توں با توں میں ان سے دو ستی رچا تے ہو ئے ان سے ہمدردی کا اظہار کر نے لگا ،اور پھر کچھ دیر بعد ان کی طرف سے بار بار منع کر نے کے باوجودان کو سوپ پینے پر مجبور کر دیا ،جس میں کو نشہ کو گھول دیا تھا ،سوپ پیتے ہی میاں بیوی دو نوں پر غنود گی کا عالم طاری ہو گیا ،اور وہ دونوں بے ہوش ہوگئے ،پھر مو قع کا فا ئدہ اٹھا تے ہو ئے سو نے کا ہار،منگل ستر سمیت دیگر زیورات ،کئی لاکھ نقدی رو پئے اور پچاس ہزار رو پئے کی گھڑی لو ٹ کر فرا ر ہو گئے ،ایک اندازہ کے مطا بق اس کی قیمت چارلاکھ رو پئے بتا ئی جا رہی ہے ،اہم بات یہ ہے کہ اسی ٹرین میں اتفاق سے ان کا رشتہ دار ہریش نائیک بھی مو جود تھا ،وہ اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے خا طر ان کو تلاش کرتے ہو ئے جب ان کے پاش پہنچا تو ان کو بے ہو شی کے عالم میں گرا ہو ا دیکھ کر وہ پریشان ہوا ،اور فورا اس نے ریلوے پو لیس کو اس کی اطلاع دی ،پھر بعد میں ریلوے پو لیس اور ٹی سی کی مدد سے منی پال کے یم سی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر انکا علاج جاری ہے ، اور کئی گھنٹے گذر نے کے با وجود اب تک ہوش نہیں آیا ہے ،منگلورو کے مسافرین کا کہنا ہے کہ متسی گندھا ٹرین پر یہ پہلا واقعہ نہیں ہے ،اس طرح کے لوٹ اور ڈکیتی کے واقعات اس سے قبل بھی کئی بار رونما ہو چکے ہیں ،لیکن پھر بھی پولیس چپکی سادھے ہو ئے ہیں ،جس پر عوام بر ہم ہیں ، اور یلوے پولیس پر سوالات کھڑے کررہے ہیں۔بتایا جارہا ہے کہ لٹیرے اپنا کام مکمل کر چکنے کے بعد ساونت واڑی میں اترے ہو ئے ہوں گے،اس تعلق سے پو لیس کی طرف سے تحقیقات جا ری ہے ، منگلور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ۔

Share this post

Loading...