منگلورو 17؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) انجینئرنگ میں زیر تعلیم بیس سالہ طالب علم نے این آئی ٹی کے کیمپس کے میکانیکل ڈپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے کود کر خود کشی کرلیے جانے کی واردات آئی پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت آنند پاٹکل مقیم مہاراشٹرا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق حاضری کم ہونے کی بناء پر ایک پروفیسر نے دھمکی آمیز لہجے میں اس سے کہا تھا کہ وہ انجینئر نہیں بن سکے گا اور امتحان میں بھی ناکام ہوگا ۔ پروفسیر کے اس رویہ کی وجہ سے اس نے انتہائی اقدام کیے جانے کی بات کہی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے قبل بھی این آئی ٹی میں زیر تعلیم اپنے اپنے پروفیسران کی جانب سے ہراساں کیے کی وجہ سے خود کشی کرچکے ہیں۔
Share this post
