بنگلورو، 04 مئی 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے ممتاز شاعر نِثار احمد کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے اسے ریاست اور کنڑا زبان کے لئے ایک "ناقابل تلافی نقصان" قرار دیا۔ اید یورپا نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا،“ممتاز شاعر نِثار احمد کی وفات سے میں رنجیدہ ہوں۔ کنڑا زبان کے لئے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا، "اس کی روح کو سکون ملے، غم کی اس گھڑی میں میری دعا گھر والوں کے ساتھ ہے۔"دریں اثنا،سابق وزیر اعلی سدارامیا نے کہا، " نثار احمد کا انتقال ہماری ریاست اور زبان کا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے بھی گھروالوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
Share this post
