اڈپی 26؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) ملپے سے تعلق رکھنے والی سورنا تھری بھوجا ماہی گیر کشتی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے بعد اب تک کسی بھی طرح کی معلومات ان کے متعلق نہیں مل رہی ہے، دوسری جانب سے سیاسی لیڈران ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرکے اپنے ہمدردی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔ آج وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بی جے پی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ چندرا شیکھر کوٹیان کے گھر پہنچے ۔ وزیر دفاع نے اہلِ خانہ سے کہاکہ مہاراشٹرا حکومت اور انڈین نیوی ہنوز اپنی خدمات انجام دے رہی ہے اور لاپتہ ماہی گیروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شوبھا کرندلاجے نے وزیر دفاع کی جانب سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں سے کشتی لاپتہ ہوگئی تھی وہیں نیوی دوبارہ سرچ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے تمام ماہی گیروں کی دستاویزات بھی انہوں لے لیے ہیں۔ اس موقع پر کئی بی جے پی کے کئی ایک لیڈران بھی موجود تھے۔
Share this post
