بدعنوانی کے الزام میں نیمدی کیندرا کے آپریٹر واسو دیو کو اسسٹنٹ کمشنر نے کیا معطل

بھٹکل 28؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) چند روز قبل شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو کرناٹکا سوابھیمنا سنگھا شاخ بھٹکل کی جانب سے پیش کی گئی یادداشت پر کارروائی کرتے ہوئے نیمدی کیندرا کے آپریٹر کو اسسٹنٹٹ کمشنر نے معطل کردیا ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ سنگھا کے ذمہ داروں نے نیمدی کیندرا میں صحیح طرح سے کام انجام نہ دئیے جانے اور لوگوں کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کرنے اور کام کے لیے ان سے رشوت طلب کرنے جیسے مسائل تحریر میں لاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کو ایک یادداشت پیش کی گئی اور اس پر فوری طور پر کارروائی کی مانگ بھی کی گئی تھی ۔ 29ستمبر کو پیش کی گئی یادداشت کے بعد ضروری کارروائی انجام دیتے ہوئے نیمدی کیندرا کے آپریٹر واسو دیو کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ بتایا جارہا ہے کہ ان شکایات کو اسسٹنٹ کمشنر نے ضلع انچاررج وزیر آر وی دیش پانے اور ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھا تھا جس کے بعد آر وی دیش پانڈے نے ضروری کارروائی کرنے کے لیے ہری جھنڈی دکھادی ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل واسو دیو مرڈیشور اٹل جی جنا اسنیہا کیندر میں بطورِ آپریٹر کے کام کیا کرتا تھا اور وہاں بھی شکایات کی وجہ سے اسے وہاں سے بھٹکل منتقل کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل کرناٹکا سوابھیمانا کرانتی سنگھابھٹکل یونٹ کی جانب سے ضلع اینٹی کرپشن بیورو سے بھی اس کی شکایت کی گئی تھی ۔

Share this post

Loading...