کرناٹک میں ایس ڈی پی آئی کارکن کے گھر پر این آئی اے کا چھاپہ

NIA, SDPI, Bantwal, Karnataka,

بنٹوال08؍ ستمبر2022(فکروخبرنیوز) سنٹرل این آئی اے پولیس کی ٹیم نے جمعرات 8 ستمبر کو علی الصبح کاکمبہ کے قریب بی سی روڈ پر پارلیا میں ایس ڈی پی آئی کارکن ریاض فرنگی پیٹے کے گھر پر چھاپہ مارا۔

این آئی اے پولس اہلکاروں نے دو دن قبل پورے دکشینا کنڑ ضلع میں پھیلے 33 مقامات پر ایس ڈی پی آئی کے سرکردہ لیڈروں اور دیگر تنظیموں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے اور بیلارے کے رہائشی پراوین نیتارو کے قتل کی روشنی میں مختلف کاغذات اور ریکارڈ کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

این آئی اے پولیس نے آج صبح ایس ڈی پی آئی لیڈر ریاض سے متعلق دستاویزات کا معائنہ کیا۔ اسی وقت ایس ڈی پی آئی کے کارکنوں نے 'گو بیک گو بیک' کے نعرے لگائے اور چھاپوں اور این آئی اے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے 50 سے زائد کارکنوں نے احتجاج میں حصہ لیا۔

حفاظتی اقدام کے طور پرسب انسپکٹر اویناش کی قیادت میں بنٹوال ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچی اور اس کے بعد کارکنوں نے اپنے احتجاج کو روک دیا اور ہنگامہ آرائی کی۔

ریاض کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی اصل وجہ اور تفتیش کا دائرہ معلوم ہوسکے گا۔

ڈائجی ورلڈ کے شکریہ کے ساتھ

Share this post

Loading...