ممبئی اورمراد آباد کے علماء اور دانشور حضرات کی فکر وخبر دفتر میں آمد

ان باتوں کا اظہار شہر ممبئی کے مشہور صحافی(فری لانسر جرنلسٹ) جناب محمد افضل لاری والانے کیا ۔ موصوف صحافی نے بتایا کہ گذشتہ کئی سالوں سے میں ممبئی میں صحافت سے جڑا ہوں ممبئی کے مشہور اخبار میں میرے کئی مضامین چھپتے ہیں، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہماری تحریں تعمیری ہوں اور ملت کو جوڑنے والے ہوں، میں فکروخبرکی آوازکوممبئی کے تعلیم یافتہ حلقے میں پہنچانے کے علاوہ تخلیقی تعاون بھی دیتا رہوں گا۔ملحوظ رہے کہ کل مغرب بعد مراد آباد اور ممبئی کے علماء اور دانشور حضرات پر مشتمل ایک وفد مولانا الیاس ندوی کے ہمراہ فکروخبر دفتر میں تشریف لاکر فکروخبر کا مکمل جائزہ لیا۔مولانامحمد الیاس ندوی نے فکروخبرکاتعارف ان کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ یہ صرف شہر بھٹکل کی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ اور وہاں سے فارغین کی نہیں بلکہ خبروں کی ویب سائٹ کی دنیا میں عالم اسلام کی مشہور درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو کی نمائندگی کررہا ہے او راس کے ذریعہ سے آن لائن سے جڑے لوگوں کو دینی دعوت کا فریضہ انجام دیا جارہاہے ۔ ایڈیٹر فکر وخبر مولانا انصار عزیز ندوی نے ویب سائٹ کا مکمل تعارف کرایا۔اور ہر کالم کی خصوصیت کو کھول کھول کر بیان کیا اور درخواست کی کہ اس دینی و دعوتی مع صحافتی ویب سائٹ کے ترقی کے لیے دعا فرمائیں۔ وفد نے اس دینی اور دعوتی ویب سائٹ کو سراہتے ہوئے مزید بہتر انداز میں خدمت کرنے کا مشورہ دیا ۔اس وفد میں مولانا منسوب حسن ندوی ، شاہزیب سیفی ، رئیس الرحمن شمسی ، عبدالملک شمسی ، برھان الدین شمسی وغیرہ شریک تھے ۔ واضح رہے کہ یوپی کے علاقہ مراد آباد میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی کی شاخ اور علی پبلک اسکول کی شاخ عنقریب شروع ہونے والی ہے اور اس سلسلہ میں معلومات اکھٹا کرنے کے لیے اس وفد نے بھٹکل کا سفر کیا ہے ۔

DSCN5830

Share this post

Loading...