بتایا جارہا ہے کہ موقعہ پر موجود دیگر لوگوں نے فوری طور پر ایشور نائک کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ پنمبور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
نالہ میں بارہ سالہ لڑکی گرگئی ، لڑکی شدید زخمی ، اسپتال میں زیر علاج
منگلور 17؍ نومبر 2016(فکروخبرنیوز) اپنے ماں کے ساتھ رات کے وقت گھر لوٹنے کے دوران بارہ سالہ لڑکی کے نالہ میں گرکر شدید زخمی ہونے کی واردات منگل کی رات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق راستہ کے کنارے بچھائے گئے پلاسٹک شیٹ پر لڑکی کے چلنے کے دوران توازن کھو بیٹھی اور نالہ میں گرگئی۔ شدید زخمی لڑکی کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف سٹی کورپریشن اور کنٹراکٹر کے خلاف اروا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے جو اس واقعہ کے لیے ذمہ دار بتائے جاتے ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ اکثر یہ دیکھاگیا کہ افسران اور سٹی کارپوریشن کے افراد نالہ کی درستگی اور صاف صفائی کے دوران نالہ کا منھ کھول دیتے ہیں اور پیدل چلنے والوں کے لیے کوئی نشانی بھی نہیں رکھتے یا پھر رسی اور دیگر چیزوں سے اس کا گھیراؤ بھی نہیں کرتے جس سے بہت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس طرح کے اکثر واقعات میں لوگ زخمی ہوتے ہیں اور کام جاری رہنے کے دوران اس کے خلاف شکایت بھی درج نہیں کرتے جس سے واقعات کے پیش آنے کا افسران کو علم بھی نہیں ہوتا ۔ اس لیے اس طرح کے کام شروع کرنے سے پہلے متعلقہ جگہوں پر سواریوں او رپیدل چلنے والوں کو پہلے ہی سے ہوشیار رہنے کے بورڈ بھی آویزاں کیے جائیں تاکہ اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آسکیں۔
Share this post
