بھٹکل 30 دسمبر 2023(فکرو خبر نیوز) نیو شمس اسکول بھٹکل کا سالانہ جلسہ آج صبح اسکول کے احاطے میں منعقد کیا گیا جس میں اسکول کے با وقار اعزاز گولڈ میڈل "نجم اخوان" سے محمد زیان ابن زکریا بنگالی کو نوازا گیا۔
اس موقع پر محمد زیان نے اللہ کا شکر ادا کیا اور اس ایوارڈ کو اپنے والدین اور اساتذہ کے نام کیا جن کی انتھک کوششوں اور توجہات کی وجہ وہ اس مقام پر پہنچا ہے، ان کے والد نے خصوصی گفتگو کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کیا اور کہا اس نعمت پر اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کی جائے کم ہے ، یہ نہ صرف بیٹے کے لیے اعزاز ہے بلکہ ان کے اہل خانہ کے لیے بھی اعزاز ہے، امید ہے کہ وہ اسی طرح تعلیمی میدان میں آگے بڑھتا رہے گا اور قوم و ملت کا نام روشن کرے گا۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بھٹکل مسلم جماعت ریاض جناب عمار قاضیا اور جناب فیاض کولا (سی اے) نے طلبہ کو وقت کی پابندی اور محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیا ، انہوں کہا کہ تعلیمی مرحلہ زندگی کا ایک اہم موڑ ہے اس لیے طلبہ کو پوری سنجیدگی سے لیتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہونا ہے۔
پرنسپال جناب لیاقت علی نے تعلیمی سال کی رپورٹ پیش کی اور مختلف طلبہ نے دلچسپ ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔
اس موقع پر اسکول کے ذمہ داران ، اراکین اور طلبہ کے سرپرستان وغیرہ موجود تھے۔
Share this post
