شہر بھٹکل میں تین راستوں کے لئے نئے تعمیراتی منصوبوں کا آغاز

اس موقع پر فکروخبر سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکال ویدیا نے بتایا کہ لاکھوں بجٹ کے یہ منصوبے جلد ہی مکمل کرلئے جائیں گے ۔فردوس نگر میں واقع علی پبلک اسکول کے روڈ کے لیے دس لاکھ روپئے ، ہیرتار کراس کے لیے پانچلاکھ اور کولا پراڈائس روڈ کے لیے پانچ لاکھ روپئے حکومت کی جانب سے منظور کرلئے گئے ہیں۔ رکن اسمبلی نے اس موقع پر حال ہی میں جالی ضلع پنچایت کے منتخب ممبر عبدالرحیم شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہرکام میں ہمارا تعاون کرتے آرہے ہیں ۔ اپنے علاقہ کے علاوہ دوسرے علاقوں کے فلاحی کاموں میں بھی وہ آگے آگے رہتے ہیں اور ہمیں اچھے مشورے دیتے ہوئے لوگوں کی پریشانیوں اور مسائل کو ہمارے سامنے رکھتے ہیں ۔ امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی یہ تعاون جاری رکھیں گے ۔ اس کے علاوہ تینگن گنڈی روڈ کی درستگی کے سلسلہ میں رکن اسمبلی نے یقین دلایا کہ جلد ہی اس کام کا بھی آغاز کردیا جائے گا ۔ 

10Road-foundation-bymunkal-vidya-bhatkal

24Road-foundation-bymunkal-vidya-bhatkal

15Road-foundation-bymunkal-vidya-bhatkal

مجلسِ اصلاح وتنظیم بھٹکل کی طرف سے فری ختنہ کیمپ کا انعقاد 

بھٹکل 23؍ اکتوبر(فکروخبرنیوز) آج مجلسِ اصلاح وتنظیم کی جانب سے فری ختنہ کیمپ کا انعقاد تنظیم کی عمارت میں ہی منعقد کیا گیا تھا جس میں کیمپ سے جملہ تیس بچوں نے فائدہ اُٹھایا۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سکریٹری محمد الطاف کھروری اور نائب صدر پرویز صاحب نے اس موقع پر ختنہ کیمپ اور دیگر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت یہ کیمپ دو دن کا تھا لیکن بقر عید اور شہر کے حالات ٹھیک نہ رہنے کی وجہ سے زیادہ نام درج نہیں ہوپائے ۔ لیکن اس کیمپ میں بھی تقریباً تیس رجسٹریشن ہوئے اورعوام نے اس کیمپ کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بچوں کا ختنہ کرایا ۔ انہوں نے اس موقع پر اس بات کو بھی واضح کیا کہ امسال کا یہ پہلا کیمپ ہے اور آئندہ کوشش کی جائے گی کہ میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے ۔مزید کہا کہ خدمتِ خلق کے بجٹ میں اس سال اضافہ کیا گیا ہے اور پوری کوشش کی جائے گی کہ اس سے زیادہ لوگ مستفیدہوں۔ تنظیم کی اب تک کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ غریبوں کو ماہانہ راشن دیا جاتا ہے اور اس کے علاوہ تعلیمی امداد بھی حتی المقدور کی جارہی ہے ۔ عیدالاضحی پر امن طور منائے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہڈیاں اٹھانے کے لیے ایک شخص کو ٹینڈر دیا گیا تھا۔ اس کے لیے تقریباً بیس لگیج رکشہ کا انتظام کیا گیا،مگر کچھ افراتفری اور لوگوں کی شکایت کی وجہ سے یہ تجربہ ہوگیا کہ یہ انتظام ناکافی تھا جس کی وجہ سے لوگوں کو تھوڑی سی پریشانی ہوئی ۔ ایک شخص کو ٹینڈر دئے جانے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا بیان تھا کہ پچھلے سال مخدوم کالونی میں ہڈیاں اور اوجھڑی پھینکی جارہی تھی جس کے سلسلہ میں شکایات موصول ہوئیں، اس کی روک تھام کے لیے یہ اقدام کیا گیا۔ ملحوظ رہے کہ فری ختنہ کیمپ میں ڈاکٹر محمد حنیف شباب نے اپنی خدمات انجام دی ۔ 

tanzeem-khatna-camp-23-october-20133

tanzeem-khatna-camp-23-october-20134

Share this post

Loading...