بھٹکل 04؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل ہیلتھ کیر ویلفیر اسپتال کی نئی ایمبولنس کا افتتاح جناب سید حسن برماور صاحب کے ہاتھوں آج بعد نمازِ عصر عمل میں آیا۔ یہ ایمبولنس جدید ترین سہولیات سے لیس ہے اور مریضوں کو کسی بھی قسم کی تکلیف نہیں ہوگی ۔ پرانی ایمبولنس میں جدید ترین سہولیات نہ ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور اسی کے پیشِ نظر یہ جدید ترین سہولیات سے لیس ایمبولنس کا افتتاح عمل میں لایا گیا ہے۔اما م وخطیب مسجد احمد سعید مولانا جعفر ندوی کی دعاپر یہ مختصر سی مجلس اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس مو قع پر مولانا سید زبیر ندوی ، جناب قادر میراں پٹیل اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
