منگلورو کے نیورو اسپتال سے کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات  پر ماہرین کی ٹیم کرے گی تحقیقات

منگلورو، 15 مئی2020(فکروخبرنیوز/ذرائع)  جنوبی کنیرا میں پھیلنے والے کورونا وائرس  معاملات کا تعلق اور ان کی تہہ تک پہنچنے کے لئے ریاستی حکومت نے ماہرین کی ایک ٹیم کو متعین کیا ہے جو اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش میں نیرو اسپتال سے کورونا کا پھیلاؤ کس طرح ہوا؟
ایک قابل اعتماد ذرائع کے مطابق راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین اس مسئلے کی تحقیقات کریں گے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کریں گے کہ انفیکشن کہاں سے پیدا ہوا ہے۔
 نیورو اسپتال اور بنٹوال تعلقہ تین اضلاع میں کافی پریشانیوں کا باعث بنا ہے۔ اسپتال سے اب تک جنوبی کنیرا میں 18، بھٹکل میں 21، اور اڈپی ضلع سے دو اکے ساتھ جملہ کورونا وائرس کے 18 واقعات سامنے آچکے  ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی ایک ٹیم نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ یہ انفیکشن اصل طور پر کیرالہ سے پھیل چکا ہوگا۔ کہا جاتا ہے کہ ضلعی محکمہ صحت نے پہلے ہی ریاستی حکومت کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ان افراد سے جو ماضی میں مذکورہ اسپتال میں زیر علاج تھے کہ ان کے کورونا ٹیسٹ کروائیں جائیں۔ کہا جاتا ہے کہ یکم فروری سے 24 اپریل کے درمیان، اسپتال میں 1،606 آؤٹ پیشنٹ مریضوں اور 612 مریضوں کا علاج کیا گیا تھا اور اگر تمام 2،218 کورونا ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں تو، یہ معلوم کرنا ممکن ہے کہ پہلے انفیکشن کہاں سے شروع ہوا تھا۔
 تین ہفتوں تک اس پر کام کرنے  کے باوجود اسپتال اور بنتوال دونوں سے کورون وائرس کی جڑ تک نہ پہنچنے پر عوام حیران ہیں۔اپوزیشن اعلی سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کررہی ہے۔
جنوبی کنیرا  کے ضلعی انچارج وزیر کوٹا سرینواس پوجاری نے کہا انہیں ریاستی سطح کے ماہرین کی ایک ٹیم کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے جس میں وہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی اصل کی تحقیقات کے لئے یہاں پہنچنے والی ہے۔ 

Share this post

Loading...