نیتراوتی ندی میں ڈوب کرد ہلی کے دو نوجوان جاں بحق (مزید ساحلی خبریں)

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت انس (18) اور عثمانی (20) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ان دونوں کا تعلق دھلی سے تھا جو قریبی ایک فرنیچر کی دکان میں ملازمت کررہے تھے، بنٹوال پولس تھانے میں معاملہ درج ہے ۔


کاسرگوڈ :زچہ عورت نے میڈیکل کی عمار ت سے چھلانگ لگادی

کاسرگوڈ25اپریل (فکروخبرنیوز ) بچی کو جنم دینے کے بعد ایک زچہ عورت کی جانب سے عمارت سے کود کر خودکشی کرلئے جانے کی واردات یہاں پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق یہ حادثہ شہر کے پیریارم میڈیکل کالج ہاسپٹل میں پیش آئی ہے ۔ مہلوک خاتون کی شناخت سیمی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ رامداس کی بیوی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیس اپریل کو کنھگاڈ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، اس نے بچی کو جنم دیا مگرا س کے بعد ا سکی حالت نازک رہنے لگی تو اسے پیری یارم کے میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ۔ بتایاجارہاہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد درد میں اضافہ ہورہا تھا، اس تکلیف سے بچنے کے لئے اس نے شاید خودکشی کافیصلہ کیا اور عمار ت سے کود گئی ،۔ اس کوفوری اسپتال میں داخل کرایا گیا مگر علاج بے سود ۔ پولس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


اُلال میں تیز دھار ہتھیارسے ایک نوجوان پر حملہ :نوجوان زخمی 

اُلال 25اپریل (فکروخبرنیوز ) یہاں پانچ نوجوانوں پر مشتمل ایک گینگ کی جانب سے ایک نہتے نوجوان پر تیز دھار حملہ کرتے ہوئے اُسے زخمی کئے جانے کی واردات شری ویرابھدرا مندرکے پاس پیش آئی ہے ۔ زخمی نوجوان کی شناخت ابراہیم نفساں(24) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایاجارہاہے کہ یہ اپنی ملازمت کے لئے اُلال سے منگلور جارہا تھا کہ اچانک اس پر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے اس کے ہاتھ پیر اور پیٹ میں زخم پہنچے ہیں۔ اُلال کا کوڑی علاقہ بڑا حساس مانا جاتا ہے ، اس وجہ سے یہاں پولس پیٹرول بھی زیادہ رہتا ہے، مگر حملہ آور نے ان جگہوں سے بچتے ہوئے مندر کے قریب بیٹھ کر اس کا انتظار کررہے تھے۔ مدد کے لئے پکارے جانے کے باوجود پولس دیر سے پہنچی تب تک حملہ آور فرار ہوچکے تھے۔ پولس نے زخمی ابراہیم کو اسپتال پہنچایا۔ اُلال پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے

Share this post

Loading...