نیتراوتی ندی میں نوجوان نے چھلانگ لگاکر کی خودکشی

 

بنٹوال 22؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) پینتیس سالہ شخص کی جانب سے برہمارا کوٹلو ۔ تیلپاڑی پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت ہریش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ نوجوان کی خودکشی کی اطلاع ملتے ہی سیکڑوں کی تعداد میں لوگ پل کے قریب جمع ہوگئے جس کی وجہ سے ٹرافک نظام بھی بری طرح متأثر رہا۔ برہماور پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ مختلف علاقوں سے ماہر تیراک نے نوجوان کی نعش کو باہر نکالا۔ خبروں کے مطابق اس اقدام کی کوئی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔

Share this post

Loading...