حادثہ کاشکار افراد کو خود کی کار دے کر خود رکشہ میں نکل پڑے نیتاجی

منگلور سے تعلق رکھنے والے ریاستِ کرناٹک کے وزیرِ صحت جناب یوٹی قادررمضان المبارک کی وجہ سے کل نماز ادا کرنے مسجد جانے کے ارادے سے اپنے کار پر سوار میکھری سرکل سے گذر رہے تھے کہ اسی موقع پر ایک عمر رسیدہ جوڑے سے ایک رکشہ ٹکرا کر رفو چکر ہوگیا، اور اس حادثے میں میاں بیوی زخمی ہوگئے، یہ منظر دیکھ کرعزت مآب وزیرِ صاحب فوری کار سے اُترے اور ڈرائیور سے کہا کہ کار میں فوری دونوں کو اسپتال پہنچایا جائے اور خود ایک رکشہ میں بیٹھ کر نماز ادا کرنے کے لئے نکل گئے۔ یہ منظر یہاں موجود ہر فرد دیکھ رہا تھااور پھر میکھری سرکل ہجوم اور افراتفری والا علاقہ ہونے کی وجہ سے لوگ وزیرِ صاحب کے اس اقدام کو داد دئے بنا رہ نہ سکے۔

Share this post

Loading...