انڈٰین نوائط فورم کی انتظامیہ میٹنگ اختتام پذیر

بھٹکل /ممبئی 02 مارچ 2020(فکروخبرنیوز) 5  رجب المرجب 1441 مطابق یکم مارچ 2020 بروز اتوار لونا والا میں واقع ہوٹل میں انڈین نوائط فورم کی انتظامیہ میٹنگ کا آغاز مولانا جنید ندوی کی تلاوت سے ہوا ۔۔اس کے بعد مولانا عبدالعلیم قاسمی نے تلاوت کی ہوئی آیتوں کی مختصر تشریح بیان کی اوراتحاد اور اتفاق کے ساتھ کام کرنے اور تقوی کی زندگی گزارنے پر زور دیا ۔ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ انڈین نوائط فورم  8 جماعتوں کا متحدہ پلیٹ فارم ہے جس میں ۔۔ممبئی ۔بینگلور ۔۔مینگلور ۔۔کورگ ۔۔مدراس ۔۔کیرلا ۔۔کلکتہ ۔۔وجے واڈہ ۔۔۔کی جماعتیں شامل ہیں ، جن کا مقصد  قوم اور اپنے علاقے کے تعلق سے فکریں کرنا اور قوم کے افراد اور نوجوانوں کو ہر میدان میں آگے بڑھانے کی کوشش کرنا ہے  ۔۔اس پرانہوں نے انڈین نوائط فورم کو مبارک باد دی ۔۔۔اس کے بعد بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے صدر عمر خلیفہ صاحب نے حاضرین کا استقبال کیا ۔اور ان کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا ۔۔اس کے بعد شکیل کھروری صاحب نے انڈین نوائط فورم پر اقبال سعیدی صاحب کی لکھی ہوئی  نظم اپنی خوبصورت آواز میں پیش کی ۔۔۔جس سے سامعین محظوظ ہوئے ۔۔۔اس کے بعد میٹنگ کی کاروائی شروع ہوئی ۔۔۔انڈین نوائط فورم کے سکریڑی صاحب نے گزشتہ انتظامیہ میٹنگ کی روداد حاضرین کے سامنے رکھی ۔۔میٹنگ صبح  9:30  بجے شروع ہوئی ۔۔۔میٹینگ کی۔کاروائی مکمل ہونےکے بعد 7 جماعتوں نے الگ الگ اپنے انتظامیہ رکن کے ذریعےاپنی جماعت کی طرف سے بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کی میزبانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کے سکریٹری صاحب نے مہمانوں کا اپنی مشغو لیات سے وقت نکال کر میٹنگ میں وقت پر پہنچنے پر شکریہ ادا کیا ۔۔۔شام 6:30 میٹنگ کا اختتام مولانا عبدالعلیم قاسمی صاحب کی دعا کے ساتھ  ہوا۔

واضح رہے کہ میٹنگ کا انتظام بھٹکل مسلم جماعت ممبئی کی طرف سے ہوا تھا ۔۔۔بھٹکل مسلم جماعت ممبی کی انتظامیہ ممبران نے مہمانوں کی خوب خدمت کی ۔۔۔۔ اللہ سے دعا ہے اللہ تعالی اس کو قبول فرمائے اور جو عزائم کئے گئے ہے ۔۔۔اس کو پورا کرنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔امین

Share this post

Loading...