مولانا نے تنظیم کی اس کارگردگی پر اپنی خوشی کا اظہار بھی فرمایا ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ کے اواخر میں تنظیم کے صد سالہ جشن کے افتتاحی پروگرام میں حضرت والا کی آمد ہونی تھی لیکن بعض اعذار کی وجہ سے مولانا موصوف کی اس اجلاس میں ان کی آمد نہیں ہوسکی تھی ، لیکن حضرت مولانا کی جانب سے صد سالہ تکمیل کے موقع پر ان کی مبارکبادی اورپیغام تنظیم کے نام اس موقع پر خصوصیت کے ساتھ کے عوام کے سامنے پڑھ کر سنایا گیا تھا۔ اس موقع پر تنظیم کی جانب سے حضرت مولانا کی خدمت میں ایک یادگار مومنٹو بھی پیش کیا گیا ہے اور اس مختصر مجلس میں تنظیم کے تمام ذمہداران موجود تھے۔
حضرت مولانا کے ہاتھوں جماعت المسلمین کے از سرنوتعمیر عمارت کا افتتاح
اسی طرح کل دوپہر بعد نمازِ ظہر حضرت مولانا کے ہاتھوں جامع مسجد بھٹکل کے پہلو میں واقع مرکزی جماعت المسلمین کے از سرنو تعمیر عمارت کا افتتاح عمل میں آیا، اس موقع پر مختصر نشست بھی منعقد کی گئی ، جس میں مولانا عوام سے مختصراً خطاب بھی ہوا، اس موقع پر قاضیانِ شہر ،علماء کرام اور دیگر جماعت کے ذمہد اران اور عوام موجود تھے۔
Share this post
