چلتی بس میں آگ لگ گئی ۔۔۔۔مسا فر ین محفوظ
کو پل۔02؍ مئی۔2017۔(فکرو خبر نیوز)یہاں کے ہا لا گیری نا می علاقہ میں گرین لا ئن ٹرا نسپورٹ کی ایک چلتی بس کو آگ لگنے کی اطلاع مو صول ہو ئی ہے ،جب کہ بس میں مو جود مسا فروں کو بچا لیا گیا ہے ،بتا یا جا تا ہے کہ بنگلورو سے مندرا گی تک جا نے بس کے اکثر مسا فر ہو سپیٹ اور کو پل میں اتر گئے تھے،البتہ حا دثہ کے وقت آٹھ مسا فرین بس پر سوار تھے،بس مسا فروں کو لئے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ ہا لا گیری نا می علاقہ سے گذرتے ہو ئے کچھ لو گوں نے دیکھا کہ بس کے با ہری حصہ سے آگ کے شعلے نکل رہے ہیں،خطرہ کو بھا نپتے ہو ئے موٹر سائیکل کے ذریعہ بس کا تعاقب کر تے ہو ئے بس تک پہنچ کر بس ڈرائیورکوواقعہ سے آگا ہ کیا ،ڈرا ئیور نے فورا بس کو سڑک کے ایک جانب کھڑی کر تے ہو ئے تمام مسا فروں کو فورا بس سے نکلنے کا حکم دیا ،اس کے چند ہی منٹوں بعد آگ کے شعلوں نے پو ری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،پھر بعد میں فا ئیر بریگڈ کے ذریعہ آگ پر قابو پا لیا گیا ،حادثہ کی وجہ الیکٹرک شارٹ سر کٹ بتا ئی جا رہی ہے ،لیکن اس سلسلہ میں اب تک کو ئی یقینی بات منظر عام پر نہیں آئی ہے ،کو پل دیہی پو لیس تھا نہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے۔
Share this post
