یہ دوافراد ایف زی نامی بائک پر سوار گنگولی جارہے تھے کہ گورٹے کراس کے نزدیک اوور ٹیک کرنے کے دوران ٹپر لاری سے ٹکراگئے ۔ حادثہ کی نوعیت نہ ناقابلِ دیدو بیان ہے ۔ اس بھیانک منظر کو دیکھنے کے لیے شہرو مضافات سے لوگ جمع ہوگئے تھے۔ دوسرا حادثہ آج صبح ساڑھے دس بجے کے قریب بھٹکل تعلقہ کے ہی نوج کراس پرپیش آیا جس میں دو بائک آپس میں ٹکرانے کی وجہ سے ایک شخص ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ۔ مہلوک کی شناخت زندک شیٹی (55) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ زخمیوں میں ارون گونڈا (25) کی حالت نازک بتائی جارہی ہے اور اس کو منگلور منتقل کیا گیا ہے ۔
Share this post
